غزل گائیک اقبال بانو کی برسی پر مداحوں کا خراج تحسین

اتوار 21 اپریل 2024 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) ورسٹائل غزل گلوکارہ اقبال بانو کی برسی اتوار 21 اپریل کو منائی گئی، اس موقع پر مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اقبال بانو 1935 میں دہلی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے گلوکاری کے فن کی تربیت استاد چاند علی خان سے حاصل کی۔وہ اپنی نیم کلاسیکی اردو غزلوں کے لیے مشہور تھیں۔

(جاری ہے)

اقبال بانو نے مشہور اردو فلموں جیسے گمنام، قتیل، انتظار، سرفروش اور ناگن کے لیے بھی گیت گائے۔

اقبال بانو کو پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی قومی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ان کا انتقال 21 اپریل 2009 کو لاہور میں ہوا۔ اقبال بانو کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور موسیقی کے شعبہ میں انکی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :