فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ترکیہ

مشرقِ وسطی میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ اور اسرائیل کی مغربی حمایت ہے، فیدان

اتوار 21 اپریل 2024 15:05

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کو غزہ کی صورتِ حال سے توجہ ہٹانے کی وجہ نہیں بننا چاہیے اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ عالمی برادری کی ترجیح ہونا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیداناستنبول میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

ایران پر بظاہر اسرائیل کی طرف سے حملے کے بعد مشرقِ وسطی میں جو شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، شکری کا ترکیہ کا دورہ اس کے درمیان ہوا ہے۔ اسرائیل نے اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔فیدان کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شکری نے کہا، خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا، ہم نے شروع سے ہی تنازعہ کے پھیلا کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

نیز انہوں نے کہا، ہم نے فریقین (ایران اور اسرائیل) سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فیدان نے کہا، مشرقِ وسطی میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ اور اسرائیل کی مغربی پشت پناہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایسی پیش رفت کو نظر انداز کر دینا چاہیے جو اس حقیقت سے ہماری توجہ ہٹا سکتی ہو۔ ہماری ترجیح فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اور شکری نے غزہ تک مزید انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں پر تبادل خیال کیا۔علیحدہ طور پر شکری نے کہا کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے مستقبل میں دور ترکیہ کی تیاری کے لیے مصر ترکیہ کے ایک وفد کی میزبانی کرے گا۔غزہ کی شہری دفاع ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے رفح میں تل السلطان میں رضوان خاندان کے ایک گھر پر حملے کے بعد چھ بچوں سمیت نو افراد جاں بحق ہو گئے جنہیں ملبے سے نکال لیا گیا۔