راولپنڈی،گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات

سکیورٹی کیلئے پولیس کی432افسران نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے اوربریف کیا

اتوار 21 اپریل 2024 16:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے،گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کی432افسران نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے، سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کی432افسران نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے کہاکہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران الرٹ دیوٹی سرانجام دیں،اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہرممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :