شراب فروش گرفتار، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 21 اپریل 2024 17:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر غیر قانونی دھندوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او کینٹ شیراز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ کی حدود میں منظور شدہ اسلحہ ایمونیشن سے زائد غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں اسلحہ ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کر لیا۔

دوسری کارروائی میں کینٹ پولیس نے شراب سپلائر سے 50 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او کینٹ شیرازخان نے ناکہ بندی کے دوران شراب سپلائر عبداللہ عرف شفیق ولد عابد کو گرفتارکرلیا۔ملزم کے قبضہ سے 50 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔