ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرکا تھانہ کینٹ اور سٹی کی حدود میں چرچز کا دورہ ، سکیورٹی امور کا جائزہ

اتوار 21 اپریل 2024 17:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نزیرنے تھانہ کینٹ اور سٹی کی حدود میں چرچز کا دورہ کیا ۔انہوں نے سکیورٹی امور کا جائزہ لیا ، ایس ایچ او کینٹ و سٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے چرچز کی سکیورٹی چیکنگ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں کو ضروری ہدایات دیں ۔

چرچز انتظامیہ سے ملاقات میں سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور انہیں فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس امن و امان کے قیام سمیت اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔