wمولانا فضل الرحمن کا موقف ملک بچانے کا موقف ہے : جے یو آئی

ٴ جے یو آئی کے پشین جلسے میں عوام کا ٹھا ٹھے مار تا سمند ر دیکھ کرحکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں بلو چستان کی سرزمین پشین پرفقید مثال جلسے کی انعقاد پر کارکنوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کا موقف ملک بچانے کا موقف ہے ، جے یو آئی کے پشین جلسے میں عوام کا ٹھا ٹھے مار تا سمند ر دیکھ کرحکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، بلو چستان کی سرزمین پشین پرفقید مثال جلسے کی انعقاد پر کارکنوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے کارکنوں عوامی مسائل کے حل کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط کرے جمعیت علما اسلام انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان عوام کی خودمختاری اور حقوق کے حصول کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑ رہے ہیں۔