}ججز خط کے معاملے پر رواں ہفتے فل کورٹ تشکیل دیئے جانے کا امکان

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

}ججز خط کے معاملے پر رواں ہفتے فل کورٹ تشکیل دیئے جانے کا امکان
<اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے عدالتی امور میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دینے اورسماعت رواں ہفتے کیے جانے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے 3 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہوسکتا ہے آئندہ سماعت پر فل کورٹ تشکیل دے دیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا،یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے لکھا گیاتھا۔