فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے 49ویں واپڈا انٹر یو نٹ کبڈی( ایشیئن سٹائل)چیمپئین شپ2024ء جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

b فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے 49ویں واپڈا انٹر یو نٹ کبڈی( ایشیئن سٹائل)چیمپئین شپ2024ء جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ۔کبڈی کے یہ مقابلے واپڈا سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام 17تا20اپریل تک واپڈاسپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئے جس میں واپڈا اور پاکستان بھر کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس ایونٹ میں میچ لیگ کی بنیاد پر کھیلے گئے۔فائنل مقابلے میں فیسکو نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ لیسکو(لاہور) کی ٹیم نے سیکنڈ اور گیپکو(گوجرانوالا)تیسرکی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے فیسکو ٹیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ کبڈی ٹیم کی اس جیت میں یقیناٹیم انتظامیہ ،کوچ اور کھلاڑیوں کی انتھک محنت شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فیسکو کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں بھی اسی طرح جیت کے جذبے اور لگن کے ساتھ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فیسکو اور ملک کا نام روشن کریں گی ۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سیکرٹری/جی ایم واپڈافخرالزمان چیمہ نے فیسکو کی کبڈی ٹیم کو ٹرافی دی ۔اس موقع پر جی ایم واپڈا سپورٹس بورڈ میاں امداداللہ میمن،سیکرٹری سپورٹس بورڈ ملک عمیر اسلم ،چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر،منیجر فیسکو کبڈی ٹیم شکیل حیدر لک ،اسسٹنٹ منیجر عدنان افضل،سپورٹس منیجر فیسکو ساجد محموداور دیگر بھی موجود تھے ۔