مشرق وسطی سے ترسیلات زر میں رواں مالی سال 14 فیصد کمی ریکارڈ

اتوار 21 اپریل 2024 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) مشرق وسطی سے آنے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال میں 2022 کے مقابلے میں 14 فیصد کمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے نو ماہ میں ترسیلات زر 11.25ارب ڈالرز رہیں، جو 2022 میں اسی عرصے کے دوران 12.79ارب ڈالرز تھیں۔سعودی عرب سے ترسیلات زر 5 فیصد کمی سے 5 ارب ڈالرز جبکہ متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 14.6فیصد کی کمی سے 3.66ارب ڈالرز تک آگئیں۔خلیج تعاون کونسل ممالک سے ترسیلات زر 15 فیصد کمی سے 2.26ارب ڈالرز رہیں۔