ڈیموکریٹک ورکرزفیڈریشن سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری و دیگر کی پوری ٹیم کو مبارکباد

اتوار 21 اپریل 2024 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) ڈیموکریٹک ورکرزفیڈریشن سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ریفرنڈم میں ملکی سطح پر پانچویں مرتبہ تاریخی کامیابی حاصل کرنے پرپاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین، چئیرمین عبدالرحمن عاصی، صدر شوکت علی انجم، منیر حسین بٹ،چوہدری محمد اشرف، محمدعمر سلیمی، عبدالرزاق میمن، را نسیم، خادم کھوسو، اعظم فقیر، سید اعجاز حسین بخاری، اسد محمود، محمد سرفراز ملک و دیگر مزدور رہنماں نے ڈیموکریٹک ورکرزفیڈریشن کے صدر چوہدری شفقت اللہ وڑائچ،سیکرٹری جنرل لیاقت علی ساہی اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم میں پانچویں مرتبہ کامیابی تمام ملازمین پر ڈیموکریٹک ورکرزفیڈریشن پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ پہلے سے بڑھ کر ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اور ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے بہتراقدامات اٹھائیں گے اس سلسلے میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کی پوری قیادت اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :