یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستا ن کے سالانہ ریفرنڈم ، انتخابی عمل زور و شور سے جاری

ملازمین کے مسائل حل کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹے گے ، راجہ مسکین و دیگر مرکزی و صوبائی رہنمائوں کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستا ن کے سالانہ ریفرنڈم ، انتخابی عمل زور و شور سے جاری ، ملازمین کے مسائل حل کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹے گے ، راجہ مسکین و دیگر مرکزی و صوبائی رہنمائوں کا جلسہ عام سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین (یوٹلیٹی اسٹور کارپوریشن ) سکھر ریجن کے زیر اہتمام سالانہ ریفرنٖڈم 2024کے سلسلے میں سکھر کے مقامی ہال میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ، جلسہ عام میں آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین (یوٹلیٹی اسٹور کارپوریشن )کے چیئرمین ندیم اقبال ، سیکریٹری جنرل راجہ محمد مسکین ، محمد ریاض گورایہ ، دلدار علی کاندھڑو ، لالہ غلام حیدر ، سید نوید شاہ ،اسرار فرید چشتی ، ذوالفقار علی جمالی ، سید مشتاق شاہ ، سرفراز علی گجر ، جاوید اقبال شہوائی ، اسد محمود ، نسیم عمر رند ، عبدالقیوم برڑو ، محمد بچل بھٹو سمیت دیگر نے شرکت کی ، شرکاء جلسہ عام سے خطاب کے دوران مقامی عہدے داروں کا کہنا تھا مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیںآل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کی جدوجہد کو کم نہیں کر سکتے،یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستا ن کے تمام ملازمین راجہ مسکین سمیت دیگر مرکزی قیادت کے پینل انتخابی نشان شاہین کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ملازمین شاہین پرمہرلگا کر نیشنل ورکر زیونین کو کامیاب کرائینگے۔

متعلقہ عنوان :