م*جیکب آباد، جے ٹی آئی ضلعی کابینہ کا اجلاس، تعلیمی نظام یکساں پڑھانے کا مطالبہ

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

2جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) جے ٹی آئی ضلعی کابینہ کا اجلاس، تعلیمی نظام یکساں پڑھانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت طلباء اسلام ضلع جیکب آباد کے عہدیداران کا اجلاس ضلعی صدر قاری محمد حنیف برڑو کی صدارت میں دفتر جے یوآئی جیکب آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی رہنما محکم الدین بروہی،تاج محمود انصاری،مفتی محمد اوڈھانو،ریاض احمد اوڈہانو نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم سے غریب اور امیر کے بچوں کی جدا جدا تعلیم نے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا ہے ،ملک کے اصل وارث محنت کشوں کے ذہین بچوں کو تعلیم سے دور رہنے سے ملک تنزلی کی طرف جارہا ہے،اجلاس میں سندہ میں امتحانی پرچوں میں حضرت عمر رضیہ کی بے حرمتی پر احتجاج کرتے ہوئے ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرکے قانون کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ادہر جے ٹی آئی کا وفد ضلعی صدر قاری محمد حنیف برڑو کی قیادت میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری سے ملاقات کرکے جے ٹی آئی کی تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا،ڈاکٹر انصاری نے 2 مئی کو کراچی میں عوامی اسمبلی جلسہ میں بہرپور شرکت کی دعوت دی۔