بابر اعظم نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو ویرات کوہلی کے پاس بھی نہیں

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 چوکے لگانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 اپریل 2024 21:26

بابر اعظم نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو ویرات کوہلی کے پاس بھی نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اپریل 2024ء ) قومی وائٹ بال کپتان بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 400 چوکے لگانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے آج نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل مقابلے میں 400 چوکوں کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ اس سے قبل آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں 407 چوکے لگائے ہیں۔ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2362 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 71 اننگز میں 2125 رنز سکور کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ بابر اعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اپنی اننگز کا 28 واں رن بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں بابراعظم کی بطور کپتان 67 ویں اننگز تھی۔