سعودی وزیر خارجہ خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور علاقائی تعاون سے متعلق اعلیٰ سطحی فورم میں شرکت کے لیے لکسمبرگ پہنچ گئے

پیر 22 اپریل 2024 09:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان لکسمبرگ پہنچ گئے،وہ خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور علاقائی تعاون سے متعلق اعلیٰ سطحی فورم میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور علاقائی تعاون سے متعلق اعلیٰ سطح کے فورم میں شرکت کے لیے لکسمبرگ پہنچ گئے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان فورم کے شرکا کے ساتھ خلیجی ریاستوں اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اور کثیر الجہتی رابطہ کاری کی اہمیت پر تبادلہ خیال ،علاقائی اور بین الااقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کے علاوہ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔