صوبے میں طلباکو 20 ہزار موٹر بائیکس فراہم کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنرملتان

پیر 22 اپریل 2024 11:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ صوبے بھرمیں طلباکو 20 ہزار موٹر بائیکس فراہم کی جائیں گی،طلبا و طالبات کیلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 29اپریل مقرر کی گئی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا طلبا و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ کے حوالے سے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موٹر بائیکس منصوبے کی بھرپور تشہیر کا حکم دیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ موٹر سائیکل بائیکس منصوبے کی آگاہی کیلئے روڈ شو اور برانڈنگ کی جائے گی۔رضوان قدیرنے کہا کہ الیکٹرانک بائیکس کی فراہمی سے روڈ ایکسڈنٹس میں کمی ہوگی اور ماحول بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اہل طلبا کو 19 ہزار پٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائیکس قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کی سہولت کیلئے الگ پنک بسوں کی تعداد مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔