قطرنے ہمیں ملک چھوڑنے کا نہیں کہا، حماس

قطر سے ہیڈکوارٹرمنتقلی کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں،ترجمان محمد نزال

پیر 22 اپریل 2024 11:20

قطرنے ہمیں ملک چھوڑنے کا نہیں کہا، حماس
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) قطر سے اپنے ہیڈ کوارٹر کو ترکیہ یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کے بارے میں بات چیت کی خبروں کے بعد حماس نے کہا ہے کہ قطر نے جماعت کو دوحہ سے باہر منتقل ہونے کی درخواست نہیں کی۔

(جاری ہے)

حماس نے اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔تحریک کے ترجمان محمد نزال نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ قطر نے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے نہیں کہا۔ میڈیا میں جو کچھ گردش کر رہا ہے وہ حماس پر دبا ڈالنے کی کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :