یسکو حکام کی راوی سائفن کے علاقے میں کارروائی، فارم ہائوس پر بجلی کی چوری پکڑی گئی ،ترجمان

پیر 22 اپریل 2024 11:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)حکام نے راوی سائفن کے علاقے میں کارروائی کے دوران فارم ہائوس پر بجلی کی چوری پکڑلی ۔ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

اس حوالے سے لیسکو ٹیمیں بجلی چوروں کے خلاف دن رات بلا تفریق کارروائیاں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ایکسئین شالیمار کی زیر نگرانی راوی سائفن کے علاقے میں بھی آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک فارم ہائوس پر بجلی کی چوری پکڑی گئی، ملزمان لیسکو کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، چوری کی بجلی ٹیوب ویل کو سپلائی کی جارہی تھی۔ لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونےوالی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ ڈٹیکشن بل چارج کرنے کے لئے بھی محکمانہ کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں، بجلی چوری کے مکمل خاتمے پر انسداد بجلی چوری مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :