ایبٹ آباد پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد

پیر 22 اپریل 2024 11:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل حویلیاں عارف خان نے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لورہ سردار نازک نے حدود تھانہ لورہ میں نفری پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ،جس میں لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا. اس دوران 75/80 گھروں کو چیک کیا گیا. دوران چیکینگ غیر قانونی اسلحہ 2 پستول، 6 بندوقیں 12بور اور 89 کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے۔