جیکب آباد کے محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لئے 4ارب 72کروڑ 90الاکھ کی مقرر بجٹ سے 2ارب 36کروڑ 45لاکھ جاری

پیر 22 اپریل 2024 12:45

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) جیکب آباد کے محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لئے 4ارب 72کروڑ 90الاکھ کی مقرر بجٹ سے 2ارب 36کروڑ 45لاکھ جاری کر دئے گئے ہیں جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جیکب آبادضلع میں گندم کی خریداری کے لئے 11مراکز قائم کئے گئے ہیں ہدف 3لاکھ مقرر کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال سے کم ہے گزشتہ سال جیکب آباد ضلع میں 16خریداری مراکز اور گندم کی خریداری کا ہدف 5لاکھ مقرر کیا گیا تھا اس سلسلے میں اے پی پی کے رابطے پر ڈی ایف سی جیکب آباد حاکم شر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کا اسٹاک بچ جانے کی وجہ سے خریداری ہدف اس سال کم کیا گیا ہے اور خریداری مراکز بھی 11رکھے گئے ہیں تین جیکب آباد تین گڑھی خیرو اور باقی ٹھل تحصیل میں قائم کئے گئے ہیں جیکب آباد کے جڑیا چوک،آدم خان پہنور اور آباد میں گندم کی خریداری کے لئے غلام مصطفی انڑ کو مقرر کیا گیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :