سکھر پولیس کا کچے میں آپریشن ، ڈاکؤں کے محفوظ ٹھکانے تباہ

پیر 22 اپریل 2024 15:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سکھر پولیس کا گدپور کچہ میں مغویوں کے بازیابی کے لیے آپریشن ، ڈاکؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ کی ہدایت پر سکھر پولیس نے سکھر کے قریب گدپور کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گدپور کچہ میں جاری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نظر آتش کر دی گئیں اور ان کے متعدد محفوظ ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں ۔ ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ آپریشن مغویوں کی بازیابی اور امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلیے کیا جا رہا ہے ۔کچے میں مغویوں کو جلد ڈاکوؤں کے چنگل سے بہ حفاظت بازیاب کرالیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :