عالمی یوم الارض اپنے ماحول کی حفاظت کے لیے تجدید عہد کا دن ہے،آفتاب خان شیرپاؤ کاارتھ ڈے پرپیغام

پیر 22 اپریل 2024 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا کہ عالمی یوم الارض اپنے ماحول کی حفاظت کے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ارتھ ڈے کے موقع پرخصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لیے ہر سطح پر کوشش کرنا ہونگی۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ہمارا صوبہ خیبرپختونخوا پچھلے کئی سالوں سے موسمیاتی شدت کا سامنا کررہا ہے، ہمیں سیاست اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر زمین کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے قدم اٹھانا ہونگے جن سے ہم آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز اور شفاف ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں۔