نارووال ،روٹی اور نان کے مقررکردہ نئے ریٹس پر عمل درآمد نہ کرنے پر 2لاکھ42ہزارروپے کے جرمانے

پیر 22 اپریل 2024 15:51

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ضلع بھر میں نان اور روٹی کے نئے ریٹس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرنارووال کی واضح ہدایات کے مطابق پرائس مجسٹریٹس کی ٹیمیں فیلڈ میں بھر پور طریقے سیمتحرک ہیں۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر میں اب تک روٹی اور نان کے مقررکردہ نئے ریٹس پر عمل درآمد کروانے کے سلسلہ میں 915 مقامات پر جا کر انسپکشن کی۔اس دوران 153 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے روٹی اور نان کے اوزان اور ریٹس کی خلاف ورزی کے جرم میں ملوث دوکانداروں پر موقع پر ہی مجموعی طور پر2لاکھ42ہزارروپے جرمانہ عائد کیاجبکہ1دوکاندار کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :