سانگلہ ہل ڈاکے چوریاں،ہوائی فائرنگ سے شہری خوفزدہ ہو گئے

عید سے قبل اور بعد میں5/5لاکھ کی2دن دیہاڑے وارداتیں،ہوائی فائرنگ معمول بن گئی

پیر 22 اپریل 2024 15:53

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) سانگلہ ہل ڈاکے،چوریاں،ہوائی فائرنگ سے شہری خوفزدہ ہو گئیعید سے قبل اور بعد میں5/5لاکھ کی2دن دیہاڑے وارداتیں،ہوائی فائرنگ معمول بن گئی،بڑوئیہ چک36روڈ بھی علاقہ غیر بن گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حدود میں عیدالفطر سے قبل پنڈوریاں پولیس چوکی کے قریب علی حسن سے گن پوائنٹ پر 5لاکھ روپے،عید کے بعد محلہ احمدآباد میں گھر کی دہلیز پر دن دیہاڑے مسلح ڈاکوں شہری سی5لاکھ چھین کر فرار ہو گئے،گذشتہ روز نامعلوم چور چک نمبر46چٹھے کے ریائشی امین چٹھہ کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کی ڈیلوری،پنکھا،پیٹر کی ہلی اور پٹہ لے اڑے،پنڈوریاں چک نمبر122کے محمد یوسف کے ڈیرہ سے الیکٹرک واٹر موٹر مالیت سے لاکھ سے زائد چوری ہو گئی دوسری جانب محلہ احمدآباد میں توقیر کے گھر اور چک نمبر41روڑی والا میں عاطف نمبردار کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی اندھادھند فائرنگ کر ڈالی،دو دن قبل چک نمبر 123سرانوالی میں بھی ساری رات ہوائی فائرنگ کی اطلاع،علاقہ بھر میں بڑھتی ہوئی واردتوں پر مقامی کنٹرول پانے میں مکمل ناکام ہو چکی شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے شہریوں نے آر پی او شیخوپورہ رینج اور آئی جی ہنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔