ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں ، 2 ملزمان گرفتار

پیر 22 اپریل 2024 16:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری مجرم اور چور کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی ایس پی حویلیاں عارف خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حویلیاں آصف خان اور ان کی ٹیم نے اشتہاری مجرم محمد نوازکو گرفتار کر کے حوالات میں بندکر دیا۔ دوسری کارروائی میں چوری کے ملزم ظفر کو گرفتار کر کے 15 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔