آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

پیر 22 اپریل 2024 16:58

آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست   دے دی
چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 37ویں میچ میں پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کی جانب سے ملنے والا 143 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی بال پر حاصل کرلیا۔رویسرینواسن سائی کشور نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ملاں پور چندی گڑھ میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 37ویں میچ میں پنجاب کنگز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، پربھسمرن سنگھ نے 35 اور ہرپریت برارنے 29 رنز بنائے۔گجرات ٹائٹنز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رویسرینواسن سائی کشور نے 4 جبکہ نور احمد اور موہت شرما نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کا 143 رنز کا ہدف آخری اوورکی پہلی گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،راہول تیوتیا نے ناقابل شکست 36،کپتان شبمن گل نے 35 اور سائی سدھرسن نے 31 رنز بنائے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3جبکہ لیم لیونگسٹون نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ارشدیپ سنگھ اور ثام کیرن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔یہ گجرات ٹائٹنز کی آئی پی ایل میں چوتھی فتح ہے ۔ \932