ہری پور پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

پیر 22 اپریل 2024 16:58

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو 440 گرام چرس اور 65 گرام آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق ڈی ایس ایچ او تھانہ مکھنیال انسپکٹر حبیب اللہ خان نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رئیس اقبال ولد وزیر عباسی کو گرفتار کر کے 1 کلو 540 گرام چرس برآمد کر لی ۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش صیفی اللہ ولد گل زیب کو گرفتار کر کے 2 کلو 900 گرام چرس اور 65 گرام آئس برآمد کر لی۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔