ضلع سکھر ، خیرپور میں انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہوگی

پیر 22 اپریل 2024 17:14

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ضلع سکھر اور خیرپور ضلع میں انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہوگی ۔ خیرپور کی 9 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع کردی جائے گی جو 05 مئی 2024 تک جاری رہے گی ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خیرپور سید احمد فواد شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم ضلع کی 9 یونین کونسلوں میں 29 اپریل تا 05 مئی تک جاری رہے گی جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،مہم کے دوران 4 ٹرانزٹ پوائنٹ، 15 فکسڈ پوائنٹ، 218 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 73 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لیے حدف مقرر کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ضلع سکھر میں بھی انسداد پولیو مہم آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی ، اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :