پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا

پانچ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے ، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، رپورٹ

پیر 22 اپریل 2024 17:21

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا ..
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ،پانچ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے ، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 27اپریل کو لاہو رکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔