شمالی کوریا کا پھربیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے ایسا میزائل فائر کیا ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا،جاپان

پیر 22 اپریل 2024 17:31

شمالی کوریا کا پھربیلسٹک میزائل کا تجربہ
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) جنوبی کورین فوج اور جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے پیر کواپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔جاپانی حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے، جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے ایسا میزائل فائر کیا ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔جاپان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندرمیں گرا ہے۔

متعلقہ عنوان :