وزیرخزانہ ومحصولات کی ڈی آئی خان میں کسٹمزملازمین پر فائرنگ کی مذمت

پیر 22 اپریل 2024 18:02

وزیرخزانہ ومحصولات کی ڈی آئی خان میں کسٹمزملازمین پر فائرنگ کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نیڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز کے ملازمین پر دوران فرائض منصبی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے فائرنگ کے واقعہ میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی شہادت پر شدید صدمے، رنج اور غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس کڑے وقت میں ہم مکمل طور پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، غیر قانونی سمگلنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز سمگلنگ کے خاتمے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :