تورغر: شاہ تل روڈپر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا

پیر 22 اپریل 2024 18:04

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) تورغرمیں شاہ تل روڈپر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔عبدالطیف ولدجانس اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی سے گاؤں آرہا تھا، اس نے راستہ میں گاؤں شاہ تل کیلئے جیپ بُک کی، گاڑوکے مقام پرلینڈسلائیڈنگ ہوگئی اور ایک پتھراس کے سرپرلگ گیاجس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے فوری پہنچ کر نعش کو آبائی گاؤں پہنچادیا۔بعدازاں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد اسے سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :