فیصل آباد ، 9 مئی کے مقدمات میں زین قریشی اورآغا علی کی ضمانت میں توسیع

پیر 22 اپریل 2024 18:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ کے گھر پر حملہ کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں زین قریشی اور آغا علی کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمازین قریشی اور علی آغا انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی کی عدالت میں پیش ہوئے، فاضل جج نے دونوں کی ضمانت میں توسیع کردی ہے جبکہ انکو25 مئی کو پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔