خاران ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس،ڈرگ انسپکٹر کوباقاعدگی سے میڈیکل سٹورز کامعائنہ کرنے کی ہدایت

پیر 22 اپریل 2024 19:15

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کامران یونس بادینی ، ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ اور ڈرگ انسپکٹر محمد یوسف سمیت دیگرموجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام طبی مراکز میں صحت کے مسائل اور ہیلتھ ملازمین کی حاضری اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خاران نے اجلاس میں شعبہ صحت کی مزید بہتری کے لیے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے شرکا کو تاکید کی کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ کرے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر کو تاکید کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے کے ساتھ باقاعدگی سے میڈیکل سٹورز کامعائنہ کریں اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام یقینی بنائیں ۔