پاکستان بزنس فورم فرانس کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی اور روڈ میپ قابل ستائش ہے ، سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد

پاک فرانس ٹریڈ میں اضافہ کے لئے سفارتخانہ پاکستان اور بزنس فورم مشترکہ کوششیں بڑھائیں گے۔ چئیرمین سردار ظہور اقبال ، سرپرست ابراہیم ڈار

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن پیر 22 اپریل 2024 17:40

پاکستان بزنس فورم فرانس کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی اور روڈ میپ قابل ..
پیرس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اپریل۔2024ء) پاکستان ایمبیسی فرانس اور پاکستان بزنس فورم فرانس کی ایک اہم مشترکہ میٹنگ سفارتخانہ پاکستان میں ہوئی ، “میٹ اینڈ میٹنگ” کے نام سے سفارت خانہ پاکستان میں ہونے والی اِس میٹنگ میں سفیرِ پاکستان عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی دو سالہ کارکردگی اور آئیندہ اہداف کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ فرانس کے ساتھ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، بزنس فورم فرانسیسی تاجروں کے ساتھ روابط مزید بڑھائے تاکہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری مُمکن ہو، کمرشل قونصلر محترمہ مہوش عروج نے پاکستان میں SIFC کے نام سے مختلف سیکٹرز میں انویسٹمنٹ کے لئے مختص پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سرپرستِ اعلی بزنس فورم محمد ابراہیم ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اِس کے لیے حکومت کی طرف سے سازگار ماحول مہیا کرنا ضروری ہوگا۔ چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کہا کہ بزنس فورم فرانس کے ممبران نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے اور ان کے پاکستان میں اربوں روپے کے پراجیکٹس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملا ہے ، جنرل سیکریٹری بزنس فورم یاسر خان نے بتایا کہ ستمبر یا اکتوبر میں پاکستان بزنس فورم فرانس کے دو روزہ انٹرنیشنل نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔

سنیئر نائب صدر حمزہ تاج نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان بزنس فورم فرانس کے ذریعے فرانس میں اپنے لوگوں کو مضبوط کرنا اور پاکستان میں تجارت آسان بنانا چاہتے ہیں۔ چیف کوارڈینٹرصاحبزادہ عتیق الرحمن نے بتایا کہ نئے لوگ بالخصوص نوجوان ہماری ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں اور عنقریب ہم ہر شعبے کا ایک گروپ بناکر اس شعبہ میں بہتری کے لئے کام کریں گے ، چوہدری سلمان اسلم سیکریٹری لیگل اینڈ انٹرنیشنل افیئرز نے پاکستان بزنس فورم فرانس کی دو سالہ کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بزنس فورم کے مختلف پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

میٹنگ میں سرپرستِ اعلی بزنس فورم محمد ابراہیم ڈار ، چیئرمین سردار ظہور اقبال ، جنرل سیکریٹری بزنس فورم یاسر خان ، وائس چئیرمین چوہدری افضل سدوال ، سنیئر نائب صدر حمزہ تاج سکھیرا ، چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن , چوہدری سلمان اسلم سیکریٹری لیگل اینڈ انٹرنیشنل افیئرز ، ڈائریکٹر مسلم ہینڈرز فرانس ڈاکٹر ملک مبشر حسین ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ، یاسر قدیر ، چوہدری مظہر حسین ، عمران بٹ ، چوہدری زاہد حسین ، آصف چوہدری ، مشتاق خان جدون ، سلطان محمود ، عتیق غلام حیدر ، چوہدری قادر ، حاجی مزمل حسین ، چوہدری عثمان اعجاز، محمد قاسم ، اسد منیر ، حنان امجد ، ایاز محمود ایاز ، خرم شہزاد وزیرآبادی نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :