سرکاری مصروفیت کے باعث امیر مقام نے دورہ گلگت بلتستان ملتوی کر دیا

پیر 22 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا اسلام آباد میں اہم سرکاری مصروفیات کے باعث 24 اپریل کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی کر دیا،وفاقی وزیر جلد اپنے دورہ گلگت بلتستان کے نئے شیڈول کا اعلان کریں گے،دورے کے دوران وہ گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، کابینہ کے اراکین ، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ سرکاری افسران سے ملاقاتیں کریں گے،وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے بارے میں اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔