یوکے اسلامک مشن ساؤتھ زون کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

پیر 22 اپریل 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) یوکے اسلامک مشن ساؤتھ زون کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا،عید ملن پارٹی کا سلاؤ کے اوپٹن کورٹ پارک میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بچوں سمیت چار سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔یوکے اسلامک مشن ساؤتھ زون کے زیر اہتمام ممبرز اور انکی فیملیز کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

سلاؤ میں ہونے والی تقریب میں یوکے آئی ایم کے مرکزی صدر حماد لودھی،ساؤتھ زون کے صدر عاصم الدین اور یوکے آئی ایم کے ارکان اور انکی فیملیز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر حماد لودھی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکے آئی ایم گذشتہ باسٹھ سال سے یوکے میں چیرٹی اور خدمت کا کام کر رہی ہے۔آج کا ایونٹ ارکان اور انکی فیملیز اور بچوں کے لئے فن ڈے کے لئے رکھا گیا ہے جہاں وہ ایک دوسرے سے مل سکیں اور اچھا وقت گذار سکیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکے آئی ایم کے مرکزی صدر حماد لودھی،ساؤتھ زون کے صدر عاصم الدین اور سلاؤ کے صدر عبید الرحمان نے بتایا کہ یوکے آئی ایم اپنے ارکان کے لئے ایسے تفریحی ایونٹس کا اہتمام کرتی رہتی ہے جہاں بچوں سمیت بڑوں کو بھی مصروف زندگی میں سے اچھا اور پٴْر لطف وقت گذارنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو کے آئی ایم مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی۔

تقریب میں بچوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خوب ہلا گٴْلا کیا۔چھوٹے بچوں نے باؤنسی کیسلز پہ موج مستی کی تو بڑوں نے فٹبال کھیل کے انجوائے کیا اور آئس کریم سے بھی لطف اندوز ہوئے۔بچوں کا کہنا تھا کہ آج کے اس پروگرام میں آکے انکو بہت اچھا لگا ہے اور انہوں نے مزے مزے کے کھانے بھی کھائے ہیں اور خوب کھیل کود بھی کی ہے۔تقریب کے احتتام پہ شرکاء کے لئے روائتی پاکستانی ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے۔