عوامی رکشہ یونین کا کل ایس پی سٹی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

پیر 22 اپریل 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) عوامی رکشہ یونین نے کل بروز منگل صبح 11بجے ایس پی سٹی کے خلاف لاہور ریلوے سٹیشن سے بتی چوک تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونین کے مرکزی وائس چیئرمین نے یہ اعلان لاہور پریس کلب کے سامنے منعقدہ ایک احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف منعقد کیا گیا تھا جس میں رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ دوران احتجاج مظاہرین نے بھرپور نعرے بازی کی اور منتشر ہو گئے