بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلیں چلانے والوں کیلئے مال روڈ نو گو ایریا قرار

پیر 22 اپریل 2024 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) لاہور ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلیں چلانے والے شہریوں کے لیے مال روڈ کو نو گو ایریا قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل سوار مال روڈ پر نہیں جا سکے گا اور اگر کوئی بغیر ہیلمٹ مال روڈ پر موٹرسائیکل چلاتے پایا گیا تو نہ صرف اس کو دو ہزار روپے جرمانہ بلکہ اس کی موٹرسائیکل بھی بند کر دی جائے گی

متعلقہ عنوان :