کراچی میں 8 سالہ بچی کو لگنے والی گولی اہلخانہ نے ہاتھ سے نکال لی

پیر 22 اپریل 2024 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 8سالہ فرزانہ زخمی ہوگئی۔اسے عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شہزاد الیاس کے مطابق بچی گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی۔کھیلنے کے دوران اندھی گولی کا سکہ آکر پیٹ میں پھنس گیا جوکہ اس کے اہلخانہ نے ہاتھ سے نکال لیا جبکہ بچی کو اسپتال میں ہرممکن طبی امداد دی جارہی ہے۔#

متعلقہ عنوان :