کرہ ارض کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں پانی کا ضیاع اور پلاسٹک بیگز کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

پیر 22 اپریل 2024 22:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ کرہ ارض کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں پانی کا ضیاع روکنے اور پلاسٹک کے کوڑے کو ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کے زیر اہتمام منعقدہ واک و سیمینار کے مو قع پر کیا۔

جس میں طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ درختوں کا کٹاؤ، پلاسٹک بیگ کا بے جا استعمال اور پانی کا ضیاع کرہ ارض کے لیے ماحولیاتی و موسمیاتی تباہی کا باعث بنتا جارہا ہے۔ ارتھ ڈے منانے کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے کہ جنگلات کے کٹاؤ اور پلاسٹک کچرے کی وجہ سے کرہ ارض کے درجہ حرارت میں شدید اضافہ رہاہے جو کہ گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور سیلابی تباہ کاریوں کا باعث بن رہا ہے۔اس لیے عوام پلاسٹک کے کچرے کو صاف کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنے گلی، محلوں اور گھروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

متعلقہ عنوان :