ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

=

پیر 22 اپریل 2024 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم میر حسن اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ کن وجوہات پر ملزم کی ضمانت مسترد کی جائے۔ ریلوے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کا میڈیکل کرانا ہے، کیس کی تحقیقات کرنی ہے۔ملزم میر حسن کے وکیل نے کہا کہ آج وکالت نامہ جمع کرایا ہے، اگلی سماعت پر دلائل دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :