شوکت یوسفزئی کا مشال یوسفزئی کو احتیاط کا مشورہ

پیر 22 اپریل 2024 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف رہنما شوکت یوسفزئی نے مشال یوسفزئی کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مشال سیاست میں نئی آئی ہیں، وہ جلد غصے میں آجاتی ہیں، اٴْن کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشال یوسفزئی نے اگر غلطی کی ہے تو مان لینی چاہیے کہ نادیہ صبوحی بہترین صحافی ہیں، مشال کو رابطہ کرکے سمجھائیں گے۔

چند روز قبل جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی نے وزیراعلیٰ کی مشیر مشال یوسفزئی سے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا جس کی انہوں نے تصدیق کی۔رپورٹر نے اپنی خبر میں مشال یوسفزئی کا موقف بھی دیا،اس کے باوجود مشال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے اٴْن کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس کے بعد صحافی کو دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں۔