آل میرج بیوروز ایسوسی ایشنز الائنس کے چیئرمین سمیع شیخ علیل ہوگئے

پیر 22 اپریل 2024 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) معروف میچ میکرز رہنماآل میرج بیوروز ایسوسی ایشنز الائنس کے چیئرمین سمیع شیخ علیل ہوگئے، سمیع شیخ اورنگی ٹائون میںالکوثرمیڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر سراج سالکین کے زیر علاج ہیں، جبکہ ظہیر ان کی دیکھ بھال پر مامور ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پی ٹی آئی رہنماایڈوکیٹ سید ندیم شہزاد ہاشمی،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماسید سہیل عابدی،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوقارحسین گورچانی،پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماسید فیضان انیس، پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ، متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے امیر مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ،جے یوپی رہنماملک شکیل قاسمی، سوشل ایکٹوسٹ ملک شکیل احمد، فوٹوجرنلسٹ شبیر شاہ، سماجی رہنماشازیہ ریحان، سید معراج احمد، نازک حسین ، محمداکبرخان ایڈوکیٹ، غلام عباس لنگاہ، محمداکبر وٹو،سینئر صحافی غلام سرور میمن ، نوید فاروقی،راناندیم سلیم،راناشاہد خلیل، رانانادرعلی،وڈیرا رانانوید تحسین،سابق وائس چیئرمین رائو خاور علی،ق لیگ کے ایڈوکیٹ خرم شاہد میو،ایڈوکیٹ محمدعادل خان زئی،پی پی پی کے حمید میمن، ظہیر خان نورانی، رائو عبدالرحمان، بے بی ماہ نور، رائوقاسم، محمداکرم نقشبندی، علامہ سید آصف حسین مصطفائی، خورشید عالم ڈار، محمدسلمان باٹلہ، اکرام قریشی، سید عبید اللہ شاہ، عقیلہ بانو، اعجازاحمد سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سمیع شیخ کی عیادت اور ان کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے۔