ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے زمین کا عالمی دن منایا

ڈاکٹر رضوان نصیر ،ڈویژنل ایمرجنسی افسران نے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کواٹرز میں زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے پودے لگائے

پیر 22 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرز پنجاب ایمرجنسی سروس کے ساتھ مل کر 'زمین بمقابلہ پلاسٹک‘ کے عنوان تحت زمین کا عالمی دن منایا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈویژنل ایمرجنسی افسران نے عالمی یوم ارض کی مناسبت سے درخت لگائے۔

سیکرٹری نے ڈویژنل ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ شجرکاری مہم کو یقینی بنائیں، اپنے متعلقہ اضلاع میں پلاسٹک کے استعمال پر کو کم کریں تاکہ ’پائیدار شہروں اور کمیونٹیز‘ کے پائیدار ترقیاتی ہدف میں حصہ ڈالا جا سکے اور سال 2030 تک ہر قسم کے پلاسٹک کے استعمال کو ختم کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری نے ایمرجنسی کنٹرول رومز کو پیپر فری بنانے کے لیے آن لائن ایمرجنسی مینجمنٹ ڈسپیچ سسٹم پر منتقلی اور توانائی کے تحفظ کے لیے ریسکیودفاتر کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے پر تمام ڈویژنل ایمرجنسی افسران کو بھی مبارکباد دی۔

ڈاکٹر رضوان نے پینے کے صاف پانی کے لیے سیرامک فلٹرز کے استعمال اور پانی کے تحفظ کے لیے بکٹ کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔اسی طرح سیکرٹری ای ایس ڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ورلڈ ارتھ ڈے کی سرگرمیوں بشمول آگاہی واک، سیمینارز اور غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام پنجاب بھر میں ریسکیو سکاؤٹس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے کیا۔

شرکاء نے بینرز، اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرزمین کے عالمی دن کے بارے میں معلومات درج تھیں۔ انہوں نے زمین کی حفاظت اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ' نو پلاسٹک '، 'غیر آباد زمینوں پر پودے لگانا'، اور ' پانی کو محفوظ بنانے کے لئے ذخیرہ کرنے ' کے متعلق آگاہی دی گئیں ۔ڈاکٹر رضوان نے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے اجتماعی اقدام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور معاشرے کو ایک ماحول دوست بنانے کے لیے اہم اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :