ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اعلامیہ

پیر 22 اپریل 2024 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر عارف خان اپنی ذاتی مصروفیات کی بنیاد پر کابینہ سے مستعفی ہوچکے ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ بہت جلد سپریم کونسل کی مشاورت سے نئے ترجمان کا انتخاب کرے گی ترجمان کے انتخاب تک ترجمان کی یہ آئینی ذمہ داری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر صبور کاکڑ سر انجام دیں گے، تمام پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے دوستوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں، شکریہ۔