نوکنڈی، کوچز کی ہڑتال سے رخشان ڈویژن کے عوام رل گئے

غریب ٹو ڈی میں سفر کرنے کی سکت نہیں رکھتے بھاری بھر کرایہ ادا کرنا ان کے بس میں نہیں ، عوامی حلقے

پیر 22 اپریل 2024 22:55

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) کوچز کی ہڑتال سے رخشان ڈویژن کے عوام رل گئے ہیں ٹو ڈی کار موٹرز کی چاندی عوام کی مجبوریوں سے دگنا کرایہ وصول کیا جا رہی تفصیلات کیمطابق آل کوئٹہ، تفتان، نوکنڈی، دالبندین، ماشکیل، چاغی اور رخشان بیلٹ کے تمام بس ٹرانسپورٹرز گزشتہ چار دن سے پہیہ جام ہڑتال کرکے اپنی بسیں کھڑی کی گئی ہیں جس سے عام اور غریب لوگوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے لوگ بحالت مجبوری بھاری کرایہ دینے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری طرف ٹو ڈی کار گاڑیوں میں سفر پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے عوامی حلقوں نے کہاہے کہ بسوں میں عوام کی سفر کرنے پر سخت ایس اوپیز بناکر انہیں پریشان و مجبور کرکے پہیہ جام ہڑتال تک پہنچایا گیا جس سے ضلع چاغی کے لوگوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے غریب لوگ ٹو ڈی ّکار گاڑیوں میں سفر کرنے کی سکت نہیں رکھتے کیونکہ بھاری بھر کرایہ ادا کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہیں اور دوسری طرف حکومتی نمائندے ٹرانسپورٹرز سے مسائل حل کرنے میں بھی ناکام نظر آ رہے ہیں جس سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ کوچز میں سفر کرنے کی ایس اوپیز کو ختم کرکے لوگوں کو سفر کرنے کی سہولیات فراہم کیا جائے اگر اس طرح نہیں ہوا تو ہم عوام مجبوراً حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے اس کے بعد دما دم مست قلندر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :