پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی عمان کی سفیر روآ الزاجالی کے استقبالیہ میں شرکت

پیر 22 اپریل 2024 22:56

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بین الاقوامی سہ ماہی جریدے "ڈپلومیٹک ورلڈ" کے موسم بہار ایڈیشن کے اجراء پر بیلجیئم اور یورپی یونین کے لئے عمان کی سفیر روآ الزاجالی کے استقبالیہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق برسلز میں وزارت خارجہ سفارتی امور کے انڈر سیکرٹری شیخ خلیفہ الحارثی بھی اس موقع پر موجود تھے۔