گوٹھ بکھو مہر میں جتوئی اور مہر برادری کے درمیان زمین پر تنازع پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

پیر 22 اپریل 2024 22:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) گوٹھ بکھو مہر میں جتوئی اور مہر برادری کے درمیان زمین پر تنازع پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رضا گوٹھ کے نواحی گاؤں بکھو مہر میں جتوئی اور مہر برادری کے درمیان سرکاری ایراضی پر قبضے کے حوالے سے جاری تنازعہ پر گذشتہ روز دونوں گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے نتیجے میں مہر برادری کا ایک شخص حسن بخش ولد ملنگ مہر زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں و زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے نفری تعینات کردی ہے تاکہ جھگڑا مزید پھیلنے سے روکاجا سکا۔