محکمہ فشریز پنجاب کا صوبہ بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام

پیر 22 اپریل 2024 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ فشریز پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ارتھ ڈے کے دن کو پلاسٹک کے استعمال سے انکار کا عنوان دیا گیا ،لاہور میں آگاہی پروگرام کے تحت مناواں ریسرچ اینڈ ٹرینگ سنٹر میں سمینار کا انعقاد کیا گیا،سمینار میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ مناواں ڈاکٹر زاہد شریف نے شرکت کی جبکہ شہریوں میں پلاسٹک کے استعمال کے نقصانات پر مبنی پمفلٹس تقسیم کئے گئے، آگاہی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈویژن محمد نواز ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شیلی ،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلسٹی سعدیہ خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد محمود ،ڈپٹی ڈائریکٹر زولفقار شیخ ،پرنسپل ٹرینگ سنٹر بلال احمد ،سینئر کیمسٹ کاشفہ سمیت دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ارتھ ڈے منانے کا مقصد پلاسٹک کے استعمال کو روکنا ہے ۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد شریف نے کہا کہ پلاسٹک سے پھیلنے والی گندگی براہ راست تمام جانداروں کو بری طرح متاثر کرتی ہے،جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک بھی کی گئی اور نئے پودے بھی لگائے گئے،اس سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے محکمہ فشریز کی جانب سے گندگی صفائی مہم کا آغاز بھی کیا گیا اور راوی سیفن میں بچہ مچھلیاں چھوڑی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :