قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج

پیر 22 اپریل 2024 19:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) قصور کے نواح پھولنگر میںڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پھولنگر کے علاقے محلہ صابری میں لطیف نے اپنی بیوی نگینہ بی بی سے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جو نگینہ بی بی نے دینے سے صاف انکار کردیا ،ملزم لطیف نے طیش میں آکر اپنی ہی بیوی کے تیز دھار آلے سے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ۔پولیس تھانہ سٹی پھولنگر نے مقدمہ درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :